(24نیوز)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شدید دھندکے باعث لاہور ائیرپورٹس سے آنے جانے والی کل 54 میں سے ایک پرواز ہی آپریٹ کی جا سکی،27 پروازیں منسوخ، 9 کا رخ تبدیل جبکہ 18 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں،9 ملکی و غیر ملکی پروازوں کو لاہور لینڈ کرنے کی اجازت نہ ملی۔
ذرائع کے مطابق دھند کے باعث پروازوں کی دیگر ائیرپورٹس پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی،دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 کو اسلام آباد اتار لیا گیا،ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 کو کراچی اتار لیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹورنٹو سے آنے والی پرواز پی کے 798 کو اسلام آباد اتار لیا گیا،استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 6914 کا رخ کراچی موڑ دیا گیا،دبئی سے آنے والی ایمریٹس کی پرو ای کے 624 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ اتار لیا گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دوحہ سے آنے والی پرواز قطر ائیرکی پرواز کیو آر 628 کو کراچی بھجوادیا گیا،کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 402 کو اسلام آباد بھجوادیا گیا،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 302 اسلام آباد اتار لی گئی،اسی طرح کراچی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 اسلام آبادبھجوادی گئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، صرف ایک پرواز ہی آپریٹ کی جاسکی
Dec 26, 2020 | 18:25:PM