مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Dec 26, 2020 | 18:42:PM
مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی لاڑکانہ جلسے میں عدم شرکت کی وجہ سندھ میں اپنی مرضی کے افسران کی تعیناتی نہ ہونا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے سندھ میں مرضی کے افسران کی تقرری و تبادلہ نہ ہونے پر بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسے میں شرکت نہ کرنے اور مزار پر دھرنے کی دھمکی بھی دی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی کراچی ضلع وسطی میں بطور ڈسٹرکٹ کمشنر تعیناتی بھی جے یو آئی کے فرمائشی پروگرام کی کڑی تھی۔
ذرائع کے مطابق اجلاسوں کے شرکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے اہم اجلاسوں میں بھی پی پی پی قیادت سے سندھ میں تبادلوں کے مطالبات کرتے رہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے جے یو آئی کے تبادلوں اور تقرریوں کے مطالبات پر ناراضی کا اظہارکیا، بلاول بھٹو نے لاڑکانہ کے مقامی رہنما سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بھٹو کے مزار پر دھرنے کی دھمکی تو جمہوریت کے بدترین مخالفین نے بھی نہ دی۔