بینظیر بھٹو ہمارے درمیان نہیں،رہنمائی کرنیوالی روشنی کی صورت میں موجود ہیں، بلاول 

Dec 26, 2020 | 18:57:PM
بینظیر بھٹو ہمارے درمیان نہیں،رہنمائی کرنیوالی روشنی کی صورت میں موجود ہیں، بلاول 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے بینظیربھٹوکی13ویں برسی پر شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جسمانی طورپر محترمہ ہمارے درمیان نہیں ہیں،کارکنان کےلئے رہنمائی کرنےوالی روشنی کی صورت میں وہ موجودہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بینظیربیٹی،بہن،اہلیہ،والدہ اوردلوں پرراج کرنےوالی ایک رول ماڈل رہیں،بینظیربھٹوکاجانی نقصان تاریخ صدیوں تک محسوس کرےگی،انہوں نے کہاکہ شہیدرانی نے نہ صرف خواتین کومتاثرکیابلکہ قوم کوبھی متحدکیا،بینظیربھٹوجمہوریت کی بحالی اورانسانی حقوق کی جدوجہدمیں پیش پیش رہیں،بینظیربھٹوکاوژن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی شکل میں زندہ ہے۔