یکم جنوری سے درآمدی ڈیوٹی میں 6فیصد کمی ہو گی،عبدالرِزاق دائود

Dec 26, 2020 | 19:05:PM

(24نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرِزاق دائود اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجروں کی ملاقات، صنعت کارو ں کے مسائل سمیت دیگر ایشوزپر بات چیت کی گئی - یکم جنوری سے صنعتوں کے لئے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں 6فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی پنجاب میں صنعت کاری کے عمل کے فروغ اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ ۔ مشیر تجارت عبدالرِزاق دائود نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد میں صنعتکاروں کا نمائندوں ہوں، تمام جائزمسائل حل کرائوں گا ۔ خام مال پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے صنعتوں کو فائدہ ہوگا ۔بزنس کمیونٹی مشینری کی درآمد کیلئے حکومت کے ٹیمپریری اکنامک ریفنانس فیسیلٹی (TERF)سے فائدہ اٹھائے، وفاقی حکومت کی 100 ارب روپے کی یہ سکیم 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گی -

مزیدخبریں