اسلام آباد ہائیکورٹ، سوشل میڈیا رولز کیخلاف ایک اور درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی اے کے سوشل میڈیا رولز کیخلاف ایک اور درخواست دائرکردی گئی، سپریم کورٹ کی پریس ایسویس ایشن نے سوشل میڈیا رولز کیخلاف درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پی ٹی اے کے سوشل میڈیا رولز آئین کے آرٹیکل 19 سے متصادم ہیں ، آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کے رولز غیرقانی اورکالعدم قرار دیئے جائیں، نفرت انگیز تقریرسے متعلق پیکا 2016کی سیکشن 11کو بھی کالعدم قراد دیا جائے ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیارولز کیخلاف پہلے بھی تین درخواستوں پر عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔