محمد علی درانی کو سرکار نے شہباز شریف سے ملاقات کرنے بھیجاتھا ، اختر مینگل کادعویٰ

Dec 26, 2020 | 19:49:PM
محمد علی درانی کو سرکار نے شہباز شریف سے ملاقات کرنے بھیجاتھا ، اختر مینگل کادعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے دعویٰ کیاہے کہ یہ سرکار کی مرضی ہوتی ہے کہ جب کوئی سرکار کی قید میں ہو تو سرکار کی مرضی ہے جس کی ملاقات کروائے، محمد علی درانی کو سرکار نے شہباز شریف سے ملاقات کرنے بھیجاتھا ۔
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے بھان سیدآباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی صفوں میں کوئی دڑاریں نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کی کل کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ انکی مصروفیات ہونگی، پی ڈی ایم جس انداز میں فیصلے کر رہی ہے تو پی ڈی ایم کامیاب ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے حکومت کا مستقبل تاریک لگ رہا ہے، پی ڈی ایم کو لوگوں کا بڑا ریسپانس مل رہا ہے،سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ملکر کرے گی،اختر مینگل نے کہاکہ تمام جماعتوں کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے اپنے اپنے استعفے اپنی جماعتوں کے پاس جمع کروائے ہیں، اب پی ڈی ایم قیادت فیصلہ کرے گی کہ وہ استعفے اسمبلیوں میں کب جمع کروائیں جائیں۔ 
بی این پی کے سربراہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک کو ختم کرنے کیلئے حکومت پہلے دن سے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، سینیٹ انتخابات وقت سے پہلے کروانا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کرانا ہے نہ ہی وزیراعظم کو، حکمران اور اسکے ہمنوا اپنی قوالیاں بجاتے رہیں گے،سینیٹ انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہی ہونگے۔
اختر مینگل نے کہاکہ مسنگ پرسنز پر ہماری آواز نہیں سنی گئی، مسنگ پرسنز کو جبری گمشدہ کرنے والے ادارے ہیں،لاپتہ افرادکیلئے ہم مسلسل اسمبلیوں میں آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی نے غریبوں کی زندگی عذاب میں ڈال دی ہے کریمہ بلوچ کے موت پر کینیڈین حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس معاملے کو کلیئر کریں،کریمہ بلوچ بلوچستان کے عوام کی آواز تھی۔