مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت، مودی کا بیان مسترد ،کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی،پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کے بے بنیاد دعووں کے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔
پاکستان ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے نام نہاد انتخابات کے حوالے سے جمہوری دعویٰ مسترد کر تا ہے۔ ترجمان خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت صرف بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ہے۔
انہوں نے کہامقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019 سے محاصرے کے ذریعے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے نہ کشمیریوں کی آواز دبا سکتے ہیں نہ عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکتے ہیں۔