(24نیوز )جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم بروقت ریکوڈک معاملات میں فیصلہ نہیں کرتے توپھر وہ کیا کر رہے ہیں؟ سپریم کورٹ ریکوڈک پر عدالتی کمیشن قائم کرے تاکہ اب تک کی تمام کاروائی قوم کے سامنے آ سکے۔
سراج الحق نے کہا کہ ایک خط بروقت نہ لکھنے کے باعث پاکستان کو چھ ارب بیس کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ حکومت کی نااہلی اور کاہلی کے باعث پی آئی اے کے تمام اثاثے داو¿ پر لگ چکے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں سیاسی مخالفین کی سر کوبی کی بجائے قومی مسائل پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی جدوجہد ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لئے ہے۔ وزیراعظم کے تربیت نہ ہونے کا بیان دراصل اپنی اور ٹیم کی نااہلی کا اعتراف ہے ،جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر شوگر، لینڈ ، ڈرگ ، چینی اور آٹا مافیا کا بے لاگ احتساب کرے گی۔ پی ٹی آئی کا سونامی اللہ کا عذاب ہے جس سے قوم جلد نجات پائے گی۔ 950 دنوں میں بجلی، گیس، پٹرول، آٹا، چینی اور ادویات کی قیمت میں سو سے تین سو گنا تک اضافہ ہو چکا اور حکمرانوں کی آنکھیں نہیں کھل رہیں۔
سپریم کورٹ ریکوڈک پر عدالتی کمیشن قائم کرے،سراج الحق
Dec 26, 2020 | 20:30:PM