مریم نواز ورکرز کنونشن کے بعد صوبائی وزیر ناصر شاہ کی رہائش گاہ جائینگی

Dec 26, 2020 | 20:44:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کاقافلہ سکھر ملتان موٹروے پر رواں دواں ہے،مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے بعد مریم نواز صوبائی وزیر ناصر شاہ کی رہائش گاہ جائیں گی،مریم نواز صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز پی ڈی ایم کے دیگر رہنماﺅں سمیت سید کمیل حیدر شاہ کے عشائیے میں شرکت کریں گی،عشائیے میں بی این پی اختر مینگل ،اے این پی کے امیر حیدر ہوتی ،ن لیگ کے پرویز رشید،مریم اورنگریب بھی شریک ہوں گے ،عشائیے کے بعد مریم نواز پی ڈی ایم رہنماﺅں سمیت نوڈیرو ہاﺅس روانہ ہوں گی۔

مزیدخبریں