اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، شیخ رشید کی پیش گوئی 

Dec 26, 2020 | 21:34:PM
 اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، شیخ رشید کی پیش گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے بارے میں متعدد پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ساری اپوزیشن استعفوں کے حق میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے، اگلے ہفتے عمران خان کے ساتھ مل کر وزارت داخلہ بھی حکمت عملی تیار کر لے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگی سمجھ دار ہیں، ان کو پتہ ہے ٹائپ شدہ استعفیٰ قبول نہیں ہوتا، پی ٹی آئی والوں نے بھی جب استعفے دیئے تو 4 لوگوں نے نہیں دیئے تھے،سپیکر نے جب پی ٹی آئی والوں کو تصدیق کیلئے بلایا تو آدھے لوگ نہیں گئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن والوں کو بتانا چاہتے ہیں جو آپ کرو گے وہ ہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے بلاول بھٹو نے بھی ملاقات کی ہے، ان کا کیس بہت سیریس ہے، اگر نیب نے صحیح طریقے سے کیس پیش کیا تو شہباز شریف کی سیاست ختم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان چینی نظام کی سوچ رکھتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کے بند گلی میں جانے سے اپوزیشن کا نقصان ہو گا، اس کا فیصلہ آئندہ 90 دنوں میں ہو جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف غلط کھیل چکے ہیں، میں نے نوازشریف کے باہر جانے کے حق میں ووٹ دیا، یہ چاہتے ہیں کہ ان کی سیاست بیٹی کو منتقل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمان ہیں، اسلام کی بات کرنے والے اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے کہا تھا کہ پارٹیوں میں سے پارٹی نکلے گی،جے یوآئی سے آغازہو گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات سے سب سے زیادہ فائدہ آصف زرداری اٹھانا چاہتے ہیں، جب بھی ٹکراو¿ کی سیاست ہوئی ہے، آصف زرداری نے فائدہ اٹھایا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا سے کیسے نمٹنا ہے،جنوری کے مہینے میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں بات زیادہ نہیں بڑھنی چاہیے، درمیانی راستہ نکالنا ہو گا، ادارے کبھی بھی پاکستان کوعدم استحکام کی طرف نہیں جانے دیں گے۔