ہمیں آپ کونکالنے کیلئے کسی کوکہنے کی ضرورت نہیں،خودکافی ہیں،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مریم نواز کاکہنا ہے کہ سونامی پہلے بدنامی میں تبدیل ہوئی اوراب گم نامی میں تبدیل ہوگی، جب پتاتھا کہ نالائق ہو،تیاری نہیں توکیوں 22کروڑ عوام کی قسمت سے ساتھ کھلواڑکیا،ہمیں آپ کونکالنے کیلئے کسی کوکہنے کی ضرورت نہیں،آپ خودکونکالنے کیلئے کافی ہیں.
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکنوں نے مشکلات کے باجودنوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑا،نوازشریف کامقصدآگے بڑھانے پرکارکنوں کوسلام پیش کرتی ہوں،ملک کی ترقی کی بات ہوتی ہے تونوازشریف کانام آتاہے،مریم نواز کا کہناتھا کہ ہمیشہ نوازشریف دورمیں معاشی ترقی ہوئی،جس موٹروے پرسفرکرکے آئی ہوں وہ نوازشریف نے بنائی،ملک میں ترقی کی ہرتختی پرصرف نوازشریف کانام لکھاہواہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال حکومت کرنے کے بعدکہتے ہیں ،ہمیں حکومت چلانی نہیں آتی،اگرآپ کی تیاری نہیں تھی تو22کروڑعوام کی قسمت کےساتھ کھلواڑکیوں کیا؟،حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن چوری کی پوری تیاری تھی،دوستوں کی جیبیں بھرنے کی آپ کی پوری تیاری تھی۔
نائب صدر مسلم لیگ نے کہاکہ 80روپے جب انڈے درجن تھے وہ چورتھے یااب 300روپے کرنے والے چورہیں؟،جس کے دورمیں50روپے کلوچینی تھی وہ چورتھے یااب 120روپے کلوکرنے والے چورہیں؟جوخودکوسونامی کہتاتھاوہ پہلے بدنامی اوراب گمنامی میں تبدیل ہوگا۔
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے عوام کے حق کیلئے اپنی3حکومتیں قربان کردیں،ہمیں آپ کونکالنے کیلئے کسی کوکہنے کی ضرورت نہیں،آپ خودکونکالنے کیلئے کافی ہیں،نوازشریف نے پہلے دن کہاتھاکہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں،پی ڈی ایم اوراپوزیشن کے پاس عوام کی طاقت ہے،مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے تمام ایم پی ایزکے استعفے میرے پاس آچکے ہیں،کسی نے شرارت سے ہمارے دوارکان کے استعفے سپیکرکے پاس بھیج دیئے،اپنے دونوں ارکان سے کہتی ہوں کہ سپیکرکوتصدیق کریں کہ یہ لواستعفیٰ،بھلے غلطی سے چلے گئے سپیکربلائے توکہنایہ استعفے ہیں،قبول کریں۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن 2تہائی اکثریت سے واپس آئےگی،سپیکرکوکہتی ہوں دونوں ارکان کوبلائیں اوراستعفے منظورکریں، لوگ جانتے ہیں عمران خان جارہے ہیں،نوازشریف آرہے ہیں،قوم نے آپ کی تیاری دیکھ لی اب آپ قوم کی تیاری دیکھ لیں،تمہارے ایم این ایزاورایم پی ایزکوبھی پتہ ہے حکومت جانےوالی ہے۔انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑےگی یہ پہلے گھرچلاجائےگا،ہم وہ جماعت نہیں کہ استعفے دےکرواپس لے لیں،نئے الیکشن ہوں گے تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے واپس آئےگی۔