اپوزیشن کا چیئرمین نیب طلبی کے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ ،30 دسمبر کو اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے 30 دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے سمیت ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے چیئرمین نیب کو پارلیمان طلب کرنے کے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے نیب کے معاملے پر اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا، سینیٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس 30 دسمبر کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے سمیت ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، سلیم مانڈوی والا کی چیئرمین نیب کےخلاف تحریک استحقاق شامل نہ کرنے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماو¿ں کا کہناہے کہ چیئرمین نیب کی پارلیمان میں طلبی کے موقف پر قائم ہیں، چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق اور قرارداد واپس نہیں لی جائیگی۔