4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف شکنجہ تیا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف شکنجہ تیا ر،حکومت نے آپریشن کی تیاری کرلی ہے، جس کے بعد غیرقانونی پیٹرول پمپس ختم کیے جائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بلوچستان میں 2 ہزار 309 ، پنجاب میں 1 ہزار 364 ،خیبرپختونخوا میں 344 ، سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندھ، پنجاب، کے پی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائے گا، ملک میں غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کر دئیے جا ئیں گے۔جن کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے، غیر قانونی پیٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کئے جا سکیں گے۔