(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نےآسٹریلیا کے خلاف تیسرے باکسنگ ڈے ایشز ٹیسٹ میچ کے لئے اپنی گیار رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔انگلش کپتان نے اولی پوپ، اسٹیورٹ براڈ، روری برنز اور کرس ووکس کی جگہ جونی بیئرسٹو، جیک لیچ، جیک کراؤلی اور مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔