شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں،مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔
میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں - انا للہ وانا الیہ راجعون۔
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 25, 2021
نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
My mother, my everything, with the will of Allah taala, has left for heavenly abode.
Namaz e janaza will be in H-8 after Asar Prayers.
سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی،ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے کا نام۔۔۔۔سکول انتظامیہ کو سوال بھاری پڑ گیا