عجیب و غریب واقعہ۔۔تیندوا گھر میں گھس کر دانتوں میں شکار دبوچ کر لے اڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک تیندوے نے گھر میں گھس کر کتے پر حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گھروں میں بلی سانپ کے گھس آنے کے واقعات تو معمول کی بات ہے لیکن جنگلی جانور گھر میں گھس آنا حیرت کی بات ہے،تیندوے کی گھر میں گھس آنے کی ویڈیو کو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس میں جنگلی جانور کو گھر کے دروازے پر نوکیلے جنگلوں سے پھلانگ کر اندر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
See that leopard. Others don’t stand a chance. Via WA. pic.twitter.com/Ha3X9eBwWl
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) December 24, 2021
ویڈیو میں بعد ازاں تیندوے کو اسی نوکیلے جنگلوں سے گھر میں موجود پالتو کتے کو دانتوں میں دبوچے لے جاتے بھی دیکھا گیا۔
بھارتی افسر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کچھ لوگوں کے لیے یہ غیر معمولی واقعہ ہے لیکن بھارت کے پہاڑی علاقوں سمیت کئی علاقوں میں تیندوے کتوں کا شکار کرتے ہیں جس کے پیش نظر مقامی لوگ کتوں کے گلے میں آئرن کالر پہنا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے انکشافات ۔ایک بار پھر شریف فیملی سسیلین مافیا ثابت۔فواد چودھری