طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں، ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنالیں گے جبکہ افغانستان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ طالبان نے جلد بازی سے کام لیا ہے ۔الیکشن کمیشن ختم کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق2006 میں قائم ہونے والے الیکشن کمیشن کو صدارتی سمیت تمام قسم کے انتخابات کے انتظام اور نگرانی کا پابند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ مزید 3نوجوان شہید کر دیئے