پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا قتل، گرفتار سابق شوہر کےسنسنی خیر انکشافات

Dec 26, 2021 | 16:44:PM
سابق شوہر رضوان حبیب نے دوران تفتیش انکشاف
کیپشن: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے شبہ میں گرفتار سابق شوہر رضوان حبیب نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رضوان حبیب نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سابقہ اہلیہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر ہنگو منتقل کی۔ان کا کہناتھا کہ لاش کو ہنگو میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لے گیا۔ملزم رضوان حبیب نے پولیس کو بتایا کہ قتل کے بعد پولینڈ جاکرپناہ اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔ 
یہ بھی پڑھیں:سیلفی لینے میں نادانی لڑکے کو مہنگی پڑ گئی۔۔