چین میں کورونا نے دوبارہ سر اٹھا لیا ،ژیان شہر میں لاک ڈاﺅن

Dec 26, 2021 | 21:46:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر ژیان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے میں تیزی آ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 ماہ کے ریکارڈ 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔شہر ژیان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے 155 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 13 ملین کی آبادی والے شہر ژیان میں گزشتہ چار روز سے مکمل لاک ڈاون ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 114 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔چین بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 77 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے کراچی آنیوالے4 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

مزیدخبریں