(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس ایک بار پھرسر اٹھا رہا ہے، اس کے وار اب بھی دنیا بھر میں جاری ہیں۔فرانس میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں مزید 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں،ادھر بھارت میں 15 سے 18 سال کے افراد کو 3 جنوری سے کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کیاگیا ہے،
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں مزید 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے ہیں جبکہ فرانس میں ویکسین شدہ اور بوسٹر لگانے والوں کو ہیلتھ پاس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی قسم اومی کرون نے دنیا بھر میں فضائی سفر کو متاثر کردیا ہے، دنیا بھر میں 6 ہزار تین سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ کئی ایئر لائنز کے پائلٹس اور فضائی عملے کو بیماری کی شکایت پر قرنطینہ کر دیا گیا۔بھارت میں 15 سے 18 سال کے افراد کو 3 جنوری سے کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ۔۔۔دارالخلافہ میں کرفیو کا اعلان