مکی آرتھر کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر آئندہ چند روز میں کرکٹ ٹیم کے کوچ کا چارج سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مکی آرتھر سے براہ راست رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: تنقید کا سامنا ہے لیکن کم بیک ضرور کریں گے، بابر اعظم
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 سے قبل مکی آرتھر پاکستان پہنچ جائیں گے۔
Micky Arthur will be the new head coach of Pakistan after New Zealand Series! ♥️????#PAKvNZ #Pakistan #PakistanCricket pic.twitter.com/JwA21m8UUz
— Sports Vibe (@SportsVibe_) December 25, 2022
واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016ء سے 2019ء تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔