چین کا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کی رپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

Dec 26, 2022 | 12:01:PM

(ویب ڈیسک) چین نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کی رپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ آج سے وباء کے بارے میں یومیہ معلومات شائع نہیں کریں گے۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب چائنیز سینٹر فارڈیزیز کنٹرول عالمی وباء سے متعلق معلومات جاری کرےگا۔

یہ بھی پڑھیے: کووڈ کا ڈر، ماں بیٹی نے خود کو 3 سال تک کمرےمیں بندرکھا

کمیشن کے مطابق سی ڈی سی کورونا معلومات تحقیقی مقاصد کیلئے شائع کرے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا سے متعلق سی ڈی سی کی معلومات شائع ہونے کا وقت نہیں بتایا گیا۔ سی ڈی سی عمومی طور پر کورونا سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کرتا ہے۔

مزیدخبریں