عمران خان پر حملے کے ثبوت مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی گھنائونی سازش کے آڈیو، ویڈیو ثبوت موجود ہیں، وفاقی حکومت اور ن لیگ نے کہا یہ مذہبی جنونی شخص ہے۔
مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، حملے سے ایک دن پہلے لیگی قیادت نے مارچ روکنے کا کہا تھا، عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ لیگی قائدین کو تحقیقات کیلئے بلایا گیا، وہ نہیں آئے، حملہ آور اکیلا نہیں تھا، ایک سے زائد تھے، عمران خان کے گارڈز کی جانب سے کوئی فائر نہیں کیا گیا، ایک سوچی سمجھی منظم سازش کی گئی، واقعہ کے بعد جوتاثر پیدا کیا گیا اس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔