آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیبٹ آفس کے قیام کا مقصد قرضوں کی مینجمنٹ اور ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔
ضرور پڑھیں :چین کی پاکستان کیلئے خوشخبری
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیبٹ آفس سے ہنگامی ذمہ داریوں اور سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض ادائیگی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہنگامی حکمت عملی بنائی جائے گی، میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی پر عمل کیا جائے گا، اس سے قرضوں سے متعلق حکمت عملی سالانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوسکے گی۔