38 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کابینہ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی جس میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
5 فروری 2023 کو یوم کشمیر،23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان، یکم مئی 2023 کو یوم مزدور،22 سے 24 اپریل 2023 عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔29 اور 30 جون اور یکم جولائی 2023 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔
27 اور 28 جولائی 2023 کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی۔28 ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہوگی۔9 نومبر 2023 کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔25 دسمبر 2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی، مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔