بھارتی ریٹائرڈ فوجیوں نے مودی حکومت کا پردہ فاش کردیا

Dec 26, 2022 | 15:36:PM

(24 نیوز) ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران نے کانگریس کے سربرای راہول گاندھی سے ملاقات کے دوران ناکام جنگی اور سفارتی حکمت عملی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ مودی نے ہمیں کمزور بناکر انتہائی بے یقینی کی صورت حال میں چھوڑ چکے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار اسی قسم کی ناکام پالیسیاں بنا کر ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے اور اب بھارتی فوج تک کو بھی بھارتی سرکار پر اعتماد نہیں رہا۔

ایک دوسرے بھارتی سابق افسر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جس ملک کی فوج کو حکومت پر اعتماد نہ ہو وہاں حالات کیسے ٹھیک رہ سکتے ہیں؟ بھارتی سرکار کی کمزور پالیسیاں اب منظر عام پر آرہی ہیں۔

بھارتی فوج کے سابق افسران کے ان انکشافات سے یہ بات بخوبی ثابت ہوتی ہے کہ بھارتی حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں