سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریداروں کیلئے پریشان کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں استحکام کے باوجود ملکی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ کے ساتھ سونے کی قیمتیں بھی اوپر چلی گئیں، صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 52 ہزار 778 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2020 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1798 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا ۔
یہ بھی پڑھیں: ’’مفت کے برگر نہیں توڑتے‘‘ریحام خان شوہر کی عمرپوچھنے والی خاتون پر برس پڑیں