کاروباری ہفتے کا پہلا روز،انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی؟

Dec 26, 2022 | 17:59:PM

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے اضافے کے ساتھ 225 روپے 82 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 234 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔
صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شدید قلت ہے ،بلیک میں ڈالر 250 روپے 255 روپے تک مل رہا ہے ،اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے اضافے سے 262.50 روپے پر پہنچ گیا ،برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 300 روپے ،امارتی درہم 10 پیسے بڑھ کر 69.50 روپے اورسعودی ریا ل30 پیسے مہنگاہوکر 66 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریداروں کیلئے پریشان کن خبر

مزیدخبریں