شہید محترمہ بینظیر بھٹو کاکل15ویں یوم شہادت،بلاول لاڑکانہ پہنچ گئے

Dec 26, 2022 | 19:27:PM

(24نیوز) پیپلزپارٹی کےچیئرمین ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ پہنچ چکے، کل ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا 15ویں یوم شہادت منائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کل اپنی تقریر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو یاد کروں گا، معاشی اور دہشت گردی کی سطح پر مسائل پر بھی بات کروں گا،میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ گڑھی خدا بخش آئیں اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے 15ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں،ہم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف غیرمعمولی جدوجہد سے رہنمائی لی ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنا ہے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ چند مراعات یافتہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے کوشش کرنا ہے۔

مزیدخبریں