وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Dec 26, 2022 | 19:35:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ 

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ہوگا،وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،توشہ خانہ پر وزراء کی کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریگی۔

اجلاس میں توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان پیش ہوگا،ون سٹاپ سروس ایکٹ منظوری کیلئے پیش ہوگا،ہارڈ شپ کیٹگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ 54 میں کمی کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی،کابینہ ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی  کریگی۔

مزیدخبریں