ایف بی آر ٹیکس وصولی میں ناکام، بنکوں کے اوقات بڑھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)فیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ۔
اسٹیٹ بنک کے ذریعے بنکوں کو 30 اور 31 دسمبر کو برانچیں صبح 8 سے رات 10بجے تک کھلا رکھنے کے احکامات ملے ہیں اور وجہ بتائی گئی ہے اس طرح سے ایف بی آر کو ٹیکس کی وصولی میں مدد ملے گی، کاروباری اور بینکنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے اس اقدام ہر تبصرہ کیا ہے کہ محکمہ اگر ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے تو کیا دو دن پانچ پانچ گھنٹے اضافی بینک کھلوا کر ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا ؟ اور اگر پھر بھی ہدف حاصل نہ ہوا تو کیا کیا جائے گا ؟
First admission of failure in collecting due taxes is forcing banks through SBP to keep branches open till late night.If FBR cannot meet target in 31 days, no miracle will happen in extended 5 hours,except forcing companies to deposit advance taxes.Govt ought to end this practice pic.twitter.com/MWcEWALIXP
— Shahbaz Rana (@81ShahbazRana) December 26, 2022
واجب الادا ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا پہلا اعتراف اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینکوں کو رات گئے تک برانچیں کھلی رکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے،اگر ایف بی آر 31 دنوں میں ہدف پورا نہ کرسکا تو 5 گھنٹے میں کوئی معجزہ نہیں ہوگا، سوائے کمپنیوں کو ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے پر مجبور کرنے کے، اس پریکٹس کو ختم کیا جائے۔