سٹیٹ بینک کاپرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم بیان

Dec 26, 2022 | 20:52:PM

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے کہا ہے کہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر2022 تک تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔
مرکزی بینک کاکہناہے کہ آخری تاریخ تک یہ نوٹ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں،آخری تاریخ کے بعد یہ نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاو¿نٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جاسکیں گے۔
سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ آخری تاریخ کے بعد ان پرانے نوٹوں کی قدر ختم ہوجائے گی، وفاقی حکومت نے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان بینک نوٹوں کے تبادلے کی تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر مقرر

مزیدخبریں