استعفوں کا معاملہ؛ تحریک انصاف پھر کنفیوژن کا شکارہو گئی

Dec 26, 2022 | 21:51:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف استعفے کی معاملے پر ایک بار پھر کنفیوژن کا شکارہو گئی،سپیکر کے ساتھ رابطوں کا فقدان یا استعفوں سے بچنے کی نئی چال چل دی،تحریک انصاف نے سپیکر کے ملک میں ہونے کے باجود غیر ملکی دورے کی مذمت کر دی ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کو بھی مرکزی قیادت نے سپیکر کی موجودگی سے متعلق غلط آگاہ کیا ،عمران خان کوسپیکر کے غیر ملکی دورے اور استعفے منظوری سے انکار کا بتایا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف سپیکر قومی اسمبلی کے بیرون ملک دورے پر مکمل لاعلم ہے،تحریک انصاف نے سپیکر کے غیر دورے پر مذمتی بیان بھی جاری کیا ،ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر ملک میں موجود اور کل گڑھی خدا بخش جائیں گے ،سپیکر قومی اسمبلی گڑھی خدا بخش میں بے نظیربھٹو کی برسی میں شرکت کے ساتھ پارٹی اجلاس میں شریک ہونگے۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر کے غیر ملکی دورے کا سہارا لیکر پارٹی ارکان کو پیغام بھجوا دیا،اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے پر بھی پارٹی ارکان کوسپیکر کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنیوالا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ "عہدے سے فارغ"

مزیدخبریں