(ویب ڈیسک ) بھارت کی وزیر خزانہ نرملا ستھرامان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ کو نئی دہلی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت میں بہتری سے متعلق بتایا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے وزیر خزانہ کی طبیعت ناساز ی ، ہسپتال منتقلی کا تو بتایا گیا مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس عارضے کے باعث ہسپتال منتقل ہوئیں اور کیا وہ کسی مرض کا شکار ہیں،اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔