گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے پلانٹ بند کردیا

Dec 26, 2022 | 23:30:PM

(24نیوز)گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی تیاری بند کردی۔ 

کمپنی کے بیان کے مطابق درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کیلئے یہ بہت نازک وقت ہے‘پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی سب بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے  پلانٹ بند کردیا ،پاکستان میں پاک سوزوکی سب سے زیادہ موٹر کار تیار اور فروخت ہونے والی کمپنی ہے تاہم انڈس ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنا پیداواری یونٹ بند کردیا ہے۔

 پیداواری پلانٹ 2 جنوری بروز پیر سے 6 جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا تاہم یکم جنوری کو اتوار جبکہ 7 اور 8 جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیر اعلانیہ طور پر 8 دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی،کمپنی نے کہا ہے کہ ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں،حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے اس صنعت کے اسٹیک پہولڈرز کے ساتھ گفت و شنید کریں،پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ سے قبل ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ 30 دسمبر تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کرچکی ہے۔

مزیدخبریں