(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں نادہندگان سے ایک ایک پائی وصول کریں گے۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بارے اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس کو مختلف اداروں سے سیس وصول کرنے والوں کی واجب الادرقوم سے آگاہ کیا گیا ،اجلاس میں جی آئی ڈی سی ایکٹس اور سپریم کورٹ کے حکم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں 447 ارب روپے واجب الادا ہیں،مذکورہ واجب الادا رقم وصول کرنے کی ضرورت ہے،جی آئی ڈی سی کے حوالے سے مختلف عدالتوں میں 3194 درخواستیں ہیں۔اجلاس میں عدالت کے فیصلوں اور حکم امتناعی کا جائزہ بھی لیا گیا،وزیر خزانہ نے سیس کے واجبات کی عدم وصولی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔