(24نیوز)شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق میں زینبیا ضلع کے قریب فضائی حملہ کیا جس میں پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی جاں بحق ہوئے۔حملے میں مزید ہلاکتوں کی اطلاع نہیں۔
تاہم دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب نے بھی کمانڈر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دمشق میں ایرانی کمانڈر اسرائیلی حملےمیں جاں بحق ہوئے، بریگیڈیئر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی ہے کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔
خیال رہے کہ امریکا نے 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔