وزیراعلیٰ پنجاب رات گئے امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کے دورے پر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگارن وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی رات گئے امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کی سائیٹ پر پہنچ گئے۔
نگران وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ پر ہونے والے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا جہاں انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ہدایات دیتے ہوئے 15 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔
یہ بھی پڑھیے: ملکی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کے کیلئے مخصوص میثاق سنٹر قائم، نگران وزیراعلیٰ نے افتتاح کردیا
دوسری جانب سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امامیہ کالونی فلائی اوور کے دورے کے بعد سروسز ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔
صوبائی وزراء عامر میر، اظفر ناصر، مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹری ہاوسنگ، سی این ڈبلیو، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور و شیخوپورہ، اے سی سٹی اور دیگر حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔