(24 نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری ، مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے سڑکیں تباہ ہوگئیں، امدادی کارکنوں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری سے 70 فلسطینی شہید ہوگئے ، ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اکیس ہزار تک پہنچ گئی، زخمیوں کی تعداد 54 ہزار 536 تک پہنچ چکی ہے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے میجر سمیت کئی اسرائیلی فوجی مار دئیے، درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں،7 اکتوبرسے اب تک غزہ جنگ میں 489 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوچکے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 35 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کیلئے غزہ سے دستبردار ہونے کی مصر کی تجویز مسترد کردی۔
ضرور پڑھیں:ایران نے امریکا کے الزام کو مسترد کردیا
رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 35 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر غزہ جنگ طویل عرصے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے جبکہ حماس نے عالمی فوجداری عدالت سے صیہونی جنگی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کیلئے غزہ سے دستبردار ہونے کی مصر تجویز مسترد کردی۔