فوگ بڑھنے سے معمولات زندگی متاثر، موٹرویز بند، لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم، سعید احمد )لاہور میں سموگ کے ساتھ ساتھ اب فوگ بھی عوام کے لیے روگ بن گئی،فوگ بڑھنے سے معمولات زندگی متاثر ، سموگ بڑھنے سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا پیش آنے لگا۔
شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 260ریکارڈ کی گئی،لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر جبکہ ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 260 کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابقفداحسین میں آلودگی کی شرح404, ٹھوکر نیاز بیگ 341, یوایس قونصلیٹ 265،فیز 8 ڈی ایچ اے 255 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ ہواؤں کا سلسلہ 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سےزیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔
لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 350 میٹر ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث لاہور آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ ہوگئی ،16سےزائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کاشکار رہیں۔
جدہ سے آنیوالی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی734،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 ،الماتی سے آنیوالی غیر ملکی ایئر کی پرواز ڈی وی 849 ،کوالالمپور سے آنیوالی غیر ملکی ایئر کی پرواز او ڈی131 ،کولمبو سےآنیوالی سری لنکن ایئر کی پرواز یو ایل 185 اور لاہورکولمبو جانیوالی پرواز یوایل 186 منسوخ ہوگئی ۔
شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ،قراقرم، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس تاخیر سے لاہور پہنچیں،تاخیر سے پہنچنے پر تینوں ٹرینیں کراچی کیلئے تاخیر سے روانہ ہونگی،قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی،پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کی بجائے رات 7 بجکر 15 منٹ پر کراچی اور کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کی بجائے رات 11 بجکر 30 منٹ پر کراچی روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکا کے الزام کو مسترد کردیا
دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے مختلف میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹرویز کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔
پنجا ب میں دھند کے باعث راستےگم ہوگئے ، شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز سے بند کردیےگئے،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور،ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، لاہور، سیالکوٹ موٹر وے ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم ، ایم فور شیرشاہ سے شاہ کوٹ، اور ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔