(سعید احمد)فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگی، انڈے کی فی درجن 362 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2روپے کا مزید اضافہ کیساتھ انڈےفی درجن 362روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،مارکیٹ میں انڈے 400روپے فی درجن سے زائد قیمت میں فروخت ہونے لگے جبکہ انڈوں کی پیٹی 10800 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام رہا ،برائلر گوشت کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار ہے،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سےگوشت کی سرکاری قیمت 470روپےفی کلو ہے ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 324روپے فی کلو جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملتان سے گرفتار