(24 نیوز)ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں 23 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 282 روپے 30 پیسے میں جاری ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس 1ہزار 64 پوائنٹس گر کر 60,640 پوائنٹس پر آگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی فروخت کا دباؤ ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگیں