(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتوں میں کاروبار شاندار رہا اور 100 انڈیکس نے نئے ریکارڈ بنائے تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کم ہوکر 61237 پر رہا اور کاروبار کے دوران پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی۔کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 1167 پوائنٹس کم ہو کر 60537 پر آگیا ہے۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ضرور پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہوگیا
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں 23 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 282 روپے 30 پیسے میں جاری ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔