غیر ملکی کوچز کی مایوس کن پرفارمنس، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سٹاف میں تبدیلی کا امکان

Dec 26, 2023 | 13:38:PM

(وسیم احمد )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے غیر ملکی کوچز کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ  کیلئے کوچنگ سٹاف میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بیٹنگ کوچ ’’ایڈم ہولیوک ‘‘اور ہائی پرفارمنس کوچ ’’سائمن گرانٹ ہیلمٹ ‘‘کو فارغ کیےجانےکا امکان ہے ، دونوں غیرملکی کوچزکےکنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈکیخلاف مخصوص بیٹنگ کوچ کاتقررنہیں کیاجائےگا بلکہ نیوزی لینڈکیخلاف ٹی 20سیریزمیں یاسرعرفات ہائی پرفارمنس مینجرکےفرائض انجام دینگے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری سونپی جائیگی۔
ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ بھی بیٹرز کو پیش آنیوالی تکنیکی مسائل پر کام کرینگے، یاسر عرفات لاہور میں 28 دسمبر سے شروع ٹریننگ کیمپ کے کمانڈنٹ ہونگے، محمد حفیظ کی آراپریاسر عرفات کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے، واضح رہے کہ محمد حفیظ کی مشاورت سے باؤلنگ کوچز سعید اجمل اور عمرگل کی تعیناتی ہوئی تھی، ذکاء اشرف کی حتمی منظوری سے یاسر عرفات کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔ 

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد  بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا ، ان کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان شان مسعود کا بنایا گیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو دی گئی ہے ، اس کے بعد سے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف میں تبدیلی کا عمل بھی مسلسل جاری ہے اور حیران کن طور پر ایسے کرکٹرز کو کوچ مقرر کیا جا رہا ہے جنہوں نے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے یا  پھر ابھی نوجوان ہیں، جس پر ماضی کے انتہائی بہترین بلے باز جاوید میانداد نے شکوہ کیا تھا کہ نوجوان کوچز مقرر کیے جا رہے ہیں کیا ماضی کی سینئر کرکٹر کو کرکٹ کھیلنی نہیں آتی؟۔۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بابراعظم کی عثمان خواجہ کی بیٹی کو گلے لگانے کی ویڈیو ،مداحوں کی بھا گئی

مزیدخبریں