(24 نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 300 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 19 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 285 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2052 ڈالرز فی اونس برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرز کے وارے نیارے،تنخواہوں کیلئے کروڑوں روپے جاری کردئیے گئے