(کاوش میمن)کراچی کے صنعتکار بھی محسن سپیڈ کے معترف ،سابق صدر کاٹی نے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ سندھ سے بہتر قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے چرچے کراچی میں بھی ہونے لگے، اپنی سپیڈ سے مشہور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو شہباز سپیڈ سے بھی آگے نکل گئے، محسن نقوی نے محنت ،لگن اور دیانتداری سے ثابت کیا کہ اگر ایک بار ٹھان لی جائے تو ہر چیز ممکن ہے اور اب ان کی سپیڈ کے چرچے پورے ملک میں ہو رہے ہیں، سابق صدر کاٹی فرازالرحمان کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آدھے گھنٹے میں ملاقات کا وقت دےدیا جبکہ نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر ملاقات کا وقت ہی نہیں دیتے ، ان کے پاس صنعتکاروں سے ملنے کا وقت ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سے اب تک بیسیوں پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہر کونے میں کام ہو رہا ہے ، کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیر نو ہو سی بی ڈی انڈر پاس ہو ، یا پھر کرنل شیر خان پل ہو ، سگنل فری روڈز ہوں یا پھر اکبر چوک فلائی اوور کی درختوں کو نقصان پہنچائے بغیر تعمیل ہر جگہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں دن رات ہوتا کام دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے تہیہ کر رکھا ہوں کہ پچھلے 5 سالوں کا کام انہوں نے کر کے ہی جانا ہے، رمضان کے دوران آٹے کی قلت کا ایسا حل نکالا کہ پورے پنجاب میں غریب عوام کو فری آٹا مہیاکیا ۔
غریب عوام کیلئے ان کے دل میں درد کا اندازہ اسی عمل سے لگا لیں کہ جب رمضان فر ی آٹا سٹال کے دوران بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون زخمی ہوئی تو اس کے علاج کیلئے فوری طور پر حکم جاری کیے ،صرف اتنا ہی نہیں بلکہ خود جا کر بھی اس کی تیمارداری کرتے رہے اور خاتون کے صحت مند ہو جانے تک ہر روز کی اپ ڈیٹ سے با خبر رہے ، یہی وجہ ہے کہ اب غریب عوام کومحسن سپیڈ میں ہی اپنا محسن نظر آ رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں دیوار پر بیٹھے گھنٹوں دھوپ سینکتے شیر کی دلچسپ ویڈیو وائرل