شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں 15 روز کیلئے نظر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی 15 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کردئیے۔
سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے احکامات جاری کئے تھے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کا آرڈر جاری کردیا،ڈی سی نے 15 روزہ نظر بندی احکامات جاری کردئیے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او آرڈر جاری کیے،آرڈر کے مطابق شاہ محمود قریشی نو مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں ،نو مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا ۔