(24 نیوز ) ہوا کے گھوڑے پر سوار پاکستان سٹاک ایکس چینج کو ریورس گیئر لگ گیا ،ایک ہی دن میں ہنڈرڈ انڈیکس 2535 پوائنٹس گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر کی سرکاری تعطیل کے بعد آج شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی سٹاک ایکس چینج میں مندی نظر آئی جو اختتام تک جاری رہی، پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک دن میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس 2535 پوائنٹس گر کر 53170 پوائنٹ پر آ گیا، ایک ہفتہ پہلے سٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح 66427 پر پہنچ گیا تھا۔
ایسے لگتا ہے کہ شائد سٹاک ایکس چینج کو کسی نظر لگ گئی ہے تبھی تو ایک ہفتے میں ہی سٹاک ایکس میں 13 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی آ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کو بلا واپس مل گیا