نئی دہلی: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکہ، بھارتی میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکا ہوا ہے، سفارتخانے کے ترجمان نے زور دار دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کو چانکیہ پوری علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے پیچھے مبینہ دھماکے کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی، دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ مبینہ دھماکے کی اطلاع ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دہلی فائر سروس کو شام تقریباً 6 بجے کال پر دی گئی، فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ اسرائیلی سفارت خانے کے پیچھے ایک خالی پلاٹ میں ہوا۔
Israel confirms there was an explosion near the Israeli embassy in New Delhi, the blast occurred several meters away from the embassy itself. No injuries have been reported. pic.twitter.com/BwZ9vnJMPj
— Eli Kowaz (@elikowaz) December 26, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ میڈیا کو بھی اسرائیلی سفارت خانے کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے زور دار دھماکے کی تصدیق کی ہے۔