(24نیوز) 24 نیوز سے وابستہ صحافی مظفر علی انتقال کرگئے۔
مظفر علی سٹی نیوز نیٹ ورک فیملی کا حصہ تھے ، چند روز قبل سے سینے میں درد کی وجہ سے ہسپتال ایڈمٹ تھے ، مظفر علی لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر تھے۔
ان کی نماز جنازہ 26 دسمبر 2024 کو بروز جمعرات صبح 9 بجے ان کے آبائی شہر شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی ۔
سٹی نیوز نیٹ ورک فیملی اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔